ترکی میں پاکستانی وافغانی تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی

نقرہ (این این آئی)ترکی کے مشرقی حصے میں مہاجرین سے لدی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم سات مہاجرین ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ وان نامی نہر میں جمعرات کی صبح پیش آیا۔ پانچ مہاجرین نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ریسکیو کارروائی میں چونسٹھ افراد کو بچا بھی لیا گیا۔ اس کشتی پر اکثریتی طور پر پاکستانی اور افغان تارکین وطن و مہاجرین سوار تھے۔ ایران کی سرحد کے پاس واقع اس علاقے سے مہاجرین عموما پیدل راستہ طے کرتے ہیں۔ فی الحال یہ  واضح نہیں کہ یہ مہاجرین کشتی کے ذریعے کیوں سفر کر رہے تھے۔

Ankara (NNI): At least seven migrants were killed when a boat sank from a refugee in eastern Turkey, according to a foreign news agency. Five refugees drowned in the canal while two died in hospital. Sixty-four people were also rescued in the rescue operation. The boat was mostly boarded by Pakistani and Afghan migrants. From this region near the Iranian border, refugees usually travel by foot. It is currently unclear why these migrants were traveling by boat.

اپنا تبصرہ بھیجیں