دینہ میں افسوس ناک واقعہ، دولہا ولیمہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

دینہ: افسوس ناک واقعہ ،دولہا ولیمہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل، علاقہ میں سوگ۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا ،عامر خالق نامی دولہا جس کی ایک روز قبل شادی بخیر و خوبی انجام پائی تھی کہ دوسرے روزدعوت ولیمہ کے بعد دلہا عامر کو اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔عامر خالق کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔دولہا کی موت کی خبر لواحقین پر بجلی بن کر گری ،دولہا محمد جاوید ٹینٹ سروس والے کا بھائی تھا ،دلہا کی اچانک موت پر علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد کی شرکت ۔

Dinah: Sadly, the groom passed away from a heart attack on the day of William, the house full of happiness turned into mourning. According to the details, the house full of happiness turned into mourning. The day before the marriage was well-known that after the second day of marriage, the bride-to-be had a sudden heart attack which proved fatal. Amar Khaliq was immediately shifted to hospital but doctors confirmed the death. The news of the death became the lightning bolt of the survivors, the groom was the brother of Muhammad Javed Tent Service, every eye of the area on the sudden death of the bride. Yes, the large number of people from all over the area attended the funeral of the late.

[X]