میرپور ڈاکٹروں نے اڑھائی سالہ بچی کی جان لے لی

میرپور بول کشمیر نیوز ادارہ ترقیات میرپور کے ملازم ذاولفقار مرزہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اڑھائی سالہ بیٹی ایمن کو الٹی پیچس ہوئے جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا ، ڈاکٹر نے 4 دسمبر کو بچی کو داخل کر لیا جس کے بعد میں علاج معالجہ کی سہولت سے مطمئن نہیں تھا کیونکہ ڈاکٹر مرض کی تشخیص نہیں کر پائے اور اس طرح مرض بڑھتا گیا بچی کی حالت تشویشناک ہو گئی ۔ میری بچی کو ہیوی ڈوز دینے سے بچی کے گردے فیل ہو گئے جب میری بچی کی حالت غیر ہو گئی تو میں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو میرپور سے رابطہ کیا اور کہا کہ وارڈ میں آکر بچی کے علاج کے حوالے سے رہنمائی کریں جس کے بعد ایم ایس نے وارڈ ماسٹر میر الطاف کو بھجوا دیا اور پھر 8 دسمبر کو بیٹی کے دل کا وال بند ہو گیا ، ڈاکٹروں نے موت ڈکلئیر کر دی مگر جب میرے چھوٹے بھائی نے جا کر سینہ دبایا تو سانس بحال ہو گئی ۔
تاہم ان ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے میری بیٹی کی موت ہوئی ۔مرزاہ ذاولفقار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی موت پر خاموش رہ جاتا مگر مجھے ڈر ہے کہ یہ نا تجربہ کار لوگ روزانہ اسی طرح لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلتے رہیں گے ، ڈی ایچ کیو میرپور کی انتظامیہ سے وزیر اعظم اور وزیر صحت باز پرس کریں لوگوں کی زندگیوں کو بچایاجائے ۔

Mirpur doctors kill 2-year-old girl
Mirpur Bowl Kashmir News Agency Development Mirpur employee Zulfiqar Mirza told the media that his two-and-a-half-year-old daughter, Ayman, was brought to the DHQ hospital by the Ultimate Peaches, after which the doctor admitted the girl December 4. I was not satisfied with the therapeutic facility as the doctor was unable to diagnose the disease and thus the condition of the growing baby became worrisome. Heavy dose to my baby The kidney kidney fails When my baby is unwell I contacted MSDHQ Mirpur and asked him to come to the ward for guidance on the treatment of the baby. MS sent to ward master Mir Altaf and then on December 8, the daughter’s heart wall closed, doctors declared death, but when my younger brother went and hit his chest, his breath was restored.
However, the negligence of these doctors led to my daughter’s death. “I would have remained silent on my daughter’s death, but I am afraid that these inexperienced people will continue to push people to death on a daily basis. , Prime Minister and Health Minister from the administration of DHQ Mirpur to save people’s lives.

[X]