دینہ پولیس نے برطانیہ پلٹ فیملی کو لوٹنے والا گرو گرفتار کرلیا

میرپور بول کشمیر نیوز دینہ پولیس کی دبنگ کاروائی، دینہ منگلا روڈ پر ناکے لگا کر آئے روز ڈکیتیاں کرنے والا بین الاضلعی گروہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کو آئے روز دینہ منگلا روڈ پر لوٹنے والا گرو ہ آخر قانون کے شکنجے میں آگیا، ملزمان کیخلاف لاہور اسلام آباد ، راولپنڈی، دینہ ، کالاگوجراں میں 76 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کا سراغ گاڑی ریکوری وین کو کی گئی کال سے ہوا۔ گزشتہ دنوں واردات کےبعد گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی تھی۔ ڈی پی او جہلم کیپٹن ر حماد عابد نے پولیس کو نیشنل ٹاسک سونپا تھا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔ اس گروہ نے اس سے قبل بھی دینہ منگلا ، دھان گلی روڈ پر بہت سی وارداتیں کی ہیں ۔ جس کی وجہ سے تارکین وطن عدم تحفظ کا شکار تھے ،تاہم آج یہ گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ، ملزمان کو حوالات میں بند کر کے تفتیش جاری ہے، 21 دسمبر کو دو خاندانوں سے لوٹے گئے 4 بیگ اور برٹش پاسپورٹ برآمد ہو چکے ہیں ، ملزمان نے کالا گوجراں ڈکیتی کا اعتراف بھی کیا ہے ۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کی اس کاروائی پو عوام نے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Dinah police arrest British robber family robbery gang
Mirpur Boll Kashmir News arrested an interdisciplinary gang of dacoits who stormed the Dina Mangla Road on Saturday. According to the details, the gurus returning to Mangla Road on the day of the migrants finally came under torture of law. There are more than 76 cases registered against the accused in Lahore Islamabad, Rawalpindi, Dinah, Kalagojran. The suspects’ arrest was tracked by a call to a recovery vehicle. The vehicle was accidentally hit after an accident last day. DPO Jhelum Captain R Hamad Abid assigned the national task to the police to arrest the suspects immediately. The group has also made several assaults on Dina Mangla, Dhan Gully Road. Due to which the migrants were insecure, however, today the group went into the hands of the police, closed the suspects in custody and continued investigation. On December 21, 4 bags and British passports belonging to two families were recovered. The suspects have also confessed to black robbery. Further investigation has been initiated by filing a case against the accused. The police action has paid tribute to the public.

[X]