سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں

بھارت نے خطرناک میزائل لائن آف کنٹرول پر پہنچا دیا
سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں کو ایس اے ایم میزائل فراہم کر دیے گئے، براہموس اور اسپائس میزائل بھی سرحدی پوسٹوں پر پہنچائے جا چکے
لاہور (30 دسمبر 2019ء) بھارت نے خطرناک میزائل لائن آف کنٹرول پر پہنچا دیا، سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں کو ایس اے ایم میزائل فراہم کر دیے گئے، براہموس اور اسپائس میزائل بھی سرحدی پوسٹوں پر پہنچائے جا چکے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری خاص کر اقوام متحدہ کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان سے جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی فوجی نقل و حرکت کی گئی ہے۔ جبکہ بھارت نے سرحدوں پر براہموس اور اسپائس میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔ اب دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا بتانا ہے کہ بھارت نے ایک اور میزائل سرحدوں پر پہنچا دیا ہے۔ بھارت نے ایس اے ایم نامی ایک چھوٹی نوعیت کا میزائل بھی بھارتی فوجیوں کے حوالے کر دیا ہے۔ زید حامد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پر ہر وقت ہر لمحے بھارت کی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا
زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت صرف آزاد کشمیر پر ہی حملہ نہیں کرے گا۔ بھارت کے عزائم مزید خطرناک اور وسیع ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کے علاوہ، گلگت، لاہور، سیالکوٹ کے محاذوں پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کیے بیٹھا ہے۔ بھارت پاکستان کے ان علاقوں پر بھی قبضہ کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے علاوہ بھارت افغانستان کے ساتھ ملک کر پاکستان میں دہشت گردی کروانے کی منصوبے بھی بنا رہا ہے۔ جبکہ بھارت کی خواہش ہے کہ سمندری محاذ پر بھی پاکستان کا راستہ روکا جائے اور اس کا باقی دنیا سے رابطہ منقطع کیا جائے۔

India launches dangerous missile at Line of Control
SAM missiles were provided to Indian troops stationed at the border; Bramhaus and Spice missiles were also delivered to the border posts.
Lahore (December 30, 2019) India delivered dangerous missile to the Line of Control, SAM missiles were provided to Indian troops stationed at the border; According to details, a few days ago, Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi issued a message to the world community, especially the United Nations, warning that India was preparing to wage war with Pakistan to divert attention from its internal problems. India has carried out extraordinary military movements along the borders. India has also installed Bramhaus and Spice missiles on the borders. Now, defense analyst Zaid Hamid says India has delivered another missile to the borders. India has also handed over a small type of missile called SAM to Indian troops. Zaid Hamid says Pakistan must be prepared to respond to India’s possible aggression at all times Zaid Hamid says India will not attack Azad Kashmir only. India’s ambitions are even more dangerous and widespread. Zaid Hamid says that India is preparing for a war on the frontiers of Gilgit, Lahore, Sialkot besides Azad Kashmir. India also wants to take over these areas of Pakistan. In addition, India is planning to terrorize Pakistan with Afghanistan. India, however, wants Pakistan’s route to be blocked on the maritime front and disconnected from the rest of the world.

اپنا تبصرہ بھیجیں