حریم شاہ کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی

حریم شاہ کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی
لاہور (31 دسمبر 2019ء) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ شادی شدہ نکلیں۔تفصیلات کے مطابق انڈیپنڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ سےہے۔ضلع مانسہرہ میں حریم شاہ کے آبائی علاقے کے ایک سکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نہ صرف ہڈیالہ گاؤں بلکہ آس پاس کے دوسرے گاؤں کے رہائشی بھی حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کیو جہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔ مذکورہ ٹیچر کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق اُن کے گاؤں سے ہے۔تاہم خود حریم شاہ کے خاندان کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ ہے ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ قریبی گاؤں میں پرائمری سکول میں استانی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی۔اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔جب کہ دوسری جانب لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک سے مقبول ہونے والی حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔
ایک انٹرویومیں کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔حریم شاہ نے کہاکہ میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ان معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، یہ انہی لوگوں سے پوچھیں۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کی پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے،ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئیں ان کی تردید کر چکی ہیں اور یہ کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں

Harim Shah was married to his cousin, but the marriage did not last long
Lahore (December 31, 2019) Tuck Talk Star Harima Shah is married. According to details, a report from Independent Urdu states that Harimam belongs to Mansehra district. Not only the residents of Hadihala village but other nearby villages are also ashamed to see the name of Harima Shah coming to the media.
According to the teacher, the people of the village say that the name of Harimam Shah has been dubbed and they are reluctant to tell anybody that Harimam belongs to their village. He does not care about defamation. He added that his real name is Harimah. His father was employed as guard in the forest department while his uncle worked as a clerk in a school and his mother was nearby. There are teachers in the village primary school.
He further said that Harem Shah had received his primary education from a local school. He was married to his cousin but this marriage did not last long. Harimah Shah is also a girl. On the other hand Harim Shah, who is popular with the lip syncing app Talk Talk, said that he is a Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) activist and therefore makes videos with him.
In an interview, “Our pictures are being edited and we are also being threatened.” I have not threatened anyone yet, if I ever talk, I will do so with evidence, these issues will be addressed to PT. Do not connect to the eye. He said, “What does it matter to anybody from my videos, ask these people. Harimah said that his entire family is included in PTI, we were with Khan Sahib yesterday and still Khan is with him.” I am a PTI supporter and Imran Khan’s fan. Harimah Shah has denied what came in his name on fake social media accounts and that the messages on social media attributed to him are false.

اپنا تبصرہ بھیجیں