مسافروں کی ہلڑ بازی، دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا

لندن(۔31دسمبر2019ء) پی آئی اے کی لندن سے پاکستان کو پرواز کے لیے تیار فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جس کی وجہ ایئر پورٹ پر دو مسافروں کا آپس میں لڑ پڑنا تھا۔ دونوں مسافر نشے کی حالت میں ایئر پورٹ پر آئے تھے تاہم کسی وجہ سے ان کے درمیان تکرار شروع ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی جس کے باعث پرواز تاخیر سے روانہ ہوئی اور مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازجو کہ لندن سے اسلام آباد آ رہی تھی، میدان جنگ بن گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 786 کے اُڑان بھرنے سے پہلے دو مسافرایک دوسرے سے لڑ پڑے اور بات اس حد تک آ گئی کہ دونوں میں ہلڑ بازی شروع ہو گئی۔ موقع پر دونوں مسافروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور انہیں لندن ائیرپورٹ پر ہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے پولیس کو خبر دے دی تھی۔ تاہم پولیس نے وقت پر پہنچ کر دونوں مسافروں کو جہاز سے گرفتار کر لیا۔ یہی وجہ تھی کہ یہ پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی اور مسافروں کو ایک گھنٹے کا انتظار کرنا پڑا۔ پی آئی اے چونکہ آج کل ویسے ہی بحران کا شکار ہے، اس کے صارفین اس سے کچھ خاص خوش نہیں ہے۔ انہیں تقریباََ ہر باز پرواز کی تاخیر کا شکار ہوتا ہے ، تاخیر بھی کچھ دیر کی نہیں، اکثر 6 یا اس سے بھی زیادہ دیر کی۔
یاد رہے کہ تصادم کے وقت دونوں مسافر نشے کی حالت میں تھے اور اسی حالت میں وہ سفر کرنے والے تھے۔ لہذا پی آئی نے اس پر مکمل طور پر ایکشن لیتے ہوئے دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ان کی کسی پرواز میں اس طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہ آئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب سے پاکستان آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھا، طیارے کے لاہور ایئر پورٹ پر اترتے ہی انجن سے کوئی چیز ٹکرائی جس سے اس کا توازن بگڑ گیا، کپتان نے مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ تباہ ہونے سے بال بال بچ گیا۔بتایا گیا ہے کہ جدہ سے لاہورآنے والی پی آئی اے کے طیارے سے دوران لینڈنگ انجن سے کچھ ٹکرا گیا جس باعث ایک انجن کام کرنا چھوڑ گیا۔ تاہم اس دوران طیارے کے کپتان نے مہارت اور پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کوایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا۔ بعد ازاں طیارے کو عارضی طور پر گراوٴنڈ کردیا گیا۔ طیارے کی مرمت ہوتے ہی پرواز کو جدہ کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔ جبکہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا کسی پرندے کے ٹکرانے سے ہوا یا کسی اور وجہ سے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنے اور ملکی اور غیر ملکی ائیرلائن کے طیاروں کو نقصان پہنچا۔

London (December 31, 2019) – PIA delayed flight ready to fly from London to Pakistan Due to which two passengers had to fight at the airport. Both passengers arrived at the airport in a state of intoxication, but for some reason a rift broke out between them, which turned into an elephant pie, causing the flight to be delayed and passengers suffering severe mental distress. According to details, a PIA flight from London’s Heathrow Airport, which was coming from London to Islamabad, became a battleground. Before the national airline flight PK-786 flew, two passengers fought each other and talk came to an extent that the two had started fights. Strict action was taken against both passengers on the spot and they were handed over to the police at the London Airport. According to sources, the captain informed the police from the control tower. However, the police arrived on time and arrested both passengers by plane. That was because the flight was delayed by an hour and the passengers had to wait an hour. Since PIA is in such a crisis nowadays, its customers are not particularly happy with it. They have delayed flight almost every delay, not too long, often 6 or even longer.
Remember that at the time of the collision, both passengers were intoxicated and they were about to travel. Therefore, the PI has taken full action and blacklisted the two passengers and decided to ensure that no such problem will be encountered in any of their next flights. The PIA passenger who arrived in Pakistan from Saudi Arabia earlier in the day lost the balance while landing at the Lahore airport. As soon as the plane landed at the Lahore airport, something hit the engine which caused its balance to collapse, the captain said. Demonstrated the aircraft parked on a boarding tower with the help of an engine. According to details, the PIA passenger arriving from Saudi Arabia to Pakistan escaped unhurt. The PIA plane, which was coming from Jeddah to Lahore, was reportedly hit by a landing engine, causing an engine to work. Left. However, the captain of the aircraft parked the boarding board with an engine, demonstrating dexterity. Later, the aircraft was temporarily grounded. As soon as the plane is repaired, the flight will depart for Jeddah. While investigating the crash, the aircraft is being investigated as to whether or not it was caused by a bird crash. On the other hand, poor sanitation arrangements at various airports across the country have caused dirt-to-air collisions and damaged domestic and foreign airline planes.

اپنا تبصرہ بھیجیں