امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی

85 کروڑ روپے کا انعام، پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی
شارجہ میں مقیم محمد حسن نے 3 روز قبل ہی بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، انعام جیتنے پر خوشی سے نہال، 20 ملین درہم کا انعام جیتنے کی خبر سن کر یقین ہی نہ کر پایا
ابوظہبی ( جنوری2020ء) 85 کروڑ روپے کا انعام، پاکستانی شہری نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی، شارجہ میں مقیم محمد حسن نے 3 روز قبل ہی بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا، انعام جیتنے والا پاکستانی خوشی سے نہال، 20 ملین درہم کا انعام جیتنے کی خبر سن کر یقین ہی نہ کر پایا۔ تفصیلات کے مطابق روزگار کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والا پاکستانی شہری محمد حسن ایک ہی دن میں کروڑ پتی بن گیا ہے۔
شارجہ میں مقیم محمد حسن نے متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محمد حسن نے بگ ٹکٹ ابوظہبی لاٹری میں شرکت کیلئے 31 دسمبر کو ٹکٹ خریدا تھا۔ اب آج 3 جنوری بروز جمعہ کو اس لاٹری کی قرعہ اندازی ہوئی جس کا انعام 20 ملین درہم یعنی 85 کروڑ پاکستانی روپے تھا۔
قرعہ اندازی میں شارجہ میں مقیم محمد حسن متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔
محمد حسن کو جب 20 ملین درہم یعنی 85 کروڑ روپے کا انعام جیتنے کی خبر دی گئی تو اسے یقین ہی نہ آیا۔ محمد حسن اس خبر کو ایک مذاق سمجھا تاہم بعد ازاں حقیقت جاننے پر اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔ واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں لوگ متحدہ عرب امارات میں لاٹریوں کے ٹکٹ خریدتے ہیں۔ عمومی طور پر انعام جیتنے والے 99 فیصد لوگوں کا تعلق ہندوستان سے ہوتا ہے، تاہم اب ایک پاکستانی شخص متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

Rs 85 crore prize, Pakistani citizen wins UAE’s largest lottery in history
Sharjah-based Mohammed Hassan bought the Big Ticket Abu Dhabi Lottery ticket just three days ago, happy to win the prize, couldn’t believe he had heard of winning the award of 20 million dirhams.
Abu Dhabi (January 2020) won a prize of Rs 85 million, Pakistani citizen wins the largest lottery in UAE history, Sharjah resident Mohammad Hasan bought Big ticket Abu Dhabi lottery ticket 3 days ago, winning Pakistani prize However, the news of winning the prize of 20 million dirhams could not believe it. According to details, Mohammad Hassan, a Pakistani citizen going to UAE for employment, has become a millionaire in a single day.
Sharjah-based Mohammad Hassan has won the largest lottery in the UAE’s history. According to the Gulf Times report, Mohammad Hasan bought a ticket December 31 to attend the Big Ticket Abu Dhabi Lottery. Now, on Friday, January 3, the lottery was held on Friday, with a prize of 20 million dirha (ie 85 million Pakistani rupees).
Sharjah based in Sharjah, won the largest lottery in the history of the United Arab Emirates.
Mohammed Hassan was not convinced when he was told to win a prize of Rs 20 million (ie Rs. 85 million). Mohammad Hassan saw the news as a joke, but later on, the happiness of knowing the truth was not enough. Be aware that every year thousands of people buy lottery tickets in the UAE. Generally 99% of the prize winners belong to India, but now a Pakistani man has won the largest lottery in UAE history.

اپنا تبصرہ بھیجیں