سابق وزیراعظم وصدرآزادکشمیرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

اسلام آباد(بحوالہ اڑان نیوز)سابق صدرووزیراعظم آزادکشمیرسرداریعقوب کے خلاف مقامی زمین دارکی درخواست پرمقدمہ درج کیاگیاہے جس میں ان کابیٹابھی نامزدہے ۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ سرداریعقوب کی ایماپرزمین پرقبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اسلام آبادکے تھانہ لوہی بھیر میں سابق صدرووزیراعظم آزادکشمیرکےخلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔ مقدمہ شعیب نامی مقامی زمیندارکی درخواست پردرج کیاگیاہے ۔ جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سرداریعقوب وغیرہ کی ایماپراسکی زمین پرسرداریعقوب کے کارندوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی،منع کرنے پربھائی کوگولی مارکرزخمی کردیاگیا ۔ درج کئے گئے مقدمے میں سرفراز،عمران اوران کے علاوہ تین نامعلوم ملزمان بھی شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں