آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان
رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدرآزاد کشمیرسردارمسعودخان کی ملاقات ہوئی ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے بھارتی مظالم، اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پربات چیت کی گئی


صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شاندار کردار کو سراہا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی.
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کےلیے مکمل تعاون جاری رکھے گی،

[X]