سابق وزیر اعظم چوہدری مجید کا علی رضا سید پر الزام،علی رضا سید بول پڑے

سابق وزیر اعظم چوہدری مجید کا علی رضا سید پر الزام،علی رضا سید بول پڑے

میرپور بول کشمیر نیوز سابق وزیر اعظم چوہدری مجیدنے گزشتہ دنوں کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سیدپر الزام عائد کیا کہ وہ میڈیکل کالج کی زمین پر قبضہ کیا۔ جس پر آج علی رضا سید نے خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام ادارے علی رضا سید کے کردار سے اچھی طرح واقف ھیں منفی تنقید کرنیوالے چودھدری عبدالمجید اور دیگر احباب اصل حقائق اور ریکارڈ چیک کرلیتے تو بہت اچھا ھوتا علی رضا سید اپنی والدہ مرحومہ کی وصیت کے مطابق بین الاقوامی معیار کا ہسپتال بنانا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ والدہ کے نام پر ھسپتال اپنے شہر میں بنانا چاھتا ھوں اگر بعض لوگوں کو اعتراض ھے تو راولاکوٹ اور مظفرآباد بنالوں گا وھاں سینکڑوں کنال زمین مفت مل رھی ھے اور تمام بڑے سیاستدانوں سمیت وھاں کے عوام بھی مسلسل مطالبہ کر رھے ھیں چترپڑی میں زمین میں نے آج سے دس پندرہ برس قبل اپنی جیب سے ہلال کی کمائی کے پیسے دیکر خریدیں تھی۔اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ ازادکشمیر میںغریب لوگوں کے لئیے اپنی والدہ کے نام پر عالمی معیار کا ھسپتال بناؤں گا چاھے افریقہ میں بنانا پڑھے میرپور کا یہ المیہ ھے کہ جو لوگ خود کچھ نہیں کرسکتے وہ منفی تنقید اور بلیک میلنگ کا معاذ سنبھال لیتے ھیں اور تحقیق کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اور من گھڑت افواہ بازی سے اجتماعی مفادات کو ایک منظم سازش اور طے شدہ منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا جاتا ھے ۔

[X]