بھمبرکے نوجوان کابرطانیہ میں بڑااعزاز،اہل علاقہ کے سرفخرسے بلند

بھمبرکے نوجوان کابرطانیہ میں بڑااعزاز،اہل علاقہ کے سرفخرسے بلند

SHARE

بھمبر(نیوز)بھمبر کے لئے ایک بڑا اعزاز پنجیڑی سے تعلق رکھنے والے نوجوان معروف سیاسی وسماجی رہنما راجہ شہباز محمود عارف کوبرطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی “کنزرویٹو پارٹی” نےبری میڈلیوز وارڈ سے الیکشن 2019 کے لئے کونسلر کا ٹکٹ دے دیا. راجہ شہباز محمود عارف مرکزی ممبر مجلس عاملہ ن لیگ راجہ طارق محمود کے بھتیجے اور ٹیچر آرگنائزیشن ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ماسٹر عارف محمود کے بیٹے ہیں. نوجوان رہنما راجہ شہباز محمود عارف اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے لئے بہترین سیاسی خدمات پیش کرنے کے علاوہ صحافتی میدان میں بھی اپنا لوہا منوا چکے ہیں,ناقدین کی جانب سے انکی برطانوی سیاست میں انٹری کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے, پنجیڑی سمیت حلقہ بھمبر میں موصوف کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے کونسلر کا ٹکٹ ملنے پر خوشیاں منائی جارہی ہیں اور موصوف کو اس بڑی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے.

[X]