تجاوزات کیخلاف گرینڈ اپریشن، ہدایت جاری

میرپور(پی آئی ڈی) کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب نے کہاہے کہ معززعدالت عظمیٰ آزادکشمیرکے فیصلہ اور ہدایات کے مطابق ناجائز تجاوزات کاخاتمہ کرنے کے لیے بھرپورکارروائی کی جائے۔ اس سلسلہ میں عملدرآمد کمیٹیاں اپنی بنیادی ذمہ داریاں قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیں۔ انتظامیہ، پولیس، میونسپل کارپوریشن، ادارہ ترقیات، سمیت دیگر ادارے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اپنی پراگرس کومزیدبہتربنائیں۔شہربھرمیں ایسی تمام تعمیرات جو منظورشدہ نقشہ کے مغائر،الاٹ شدہ پلاٹ کے رقبہ سے زائد تعمیرات اور بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی میں آتے ہیں انھیں بلاتخصیص گرادیاجائے گا۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کسی کے ساتھ نہ تونرمی ہوگی اور نہ ہی کسی کوکوئی رعایت مل سکتی ہے۔ تجاوزات کی مسمارگی کے حوالے سے غفلت اورلاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے عملدرآمد کمیٹی برائے ناجائز تعمیرات حدود بلدیہ اور ایم ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس سردارگلفراز خان، ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجازرضا، ڈپٹی کمشنرراجہ طاہرممتاز، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن طاہرمحمودمرزا، اسسٹنٹ کمشنر یاسرریاض، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلام یاسین کے علاوہ دیگرمتعلقین نے شرکت کی۔

اجلاس میں اب تک تجاوزات کے خلاف اپریشن کلین اپ کے تحت ہونے والی پراگرس کاجائزہ لیاگیااور اس سلسلہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملدرآمد کمیٹیوں کواپنی پراگرس مزیدتیز کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں طے پایاگیاکہ بلدیہ اور ادارہ ترقیات کے الاٹ شدہ پلاٹوں،رقبوں پرناجائزتجاوزات کرنے والوں کے ساتھ بلاتخصیص اور بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور کسی کے ساتھ کوئی رورعایت نہ برتی جائے اور نہ ہی تجاوزات گرانے کی آڑ میں کسی کے ساتھ ناجائز سلوک کیاجائے۔ ایسی تمام تجاوزات جومنظورشدہ نقشہ اور الاٹ شدہ رقبہ سے زائدرقبے پرتعمیر ہوں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے افراد جو اپنی ناجائز تجاوزات کی مسمارگی کے حوالے سے خود ہٹاناچاہیں ان کے ساتھ تعاون کیاجائے۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن اور ادارہ ترقیات کی طرف سے ناجائز تجاوزات کی نشاندھی کے سلسلہ میں جملہ قواعد وضوابط کوملحوظ خاطررکھنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔

Mirpur Division (PID) Commissioner Chaudhry Muhammad Taib has said that according to the decision and directives of the Honorable Supreme Court of Azad Kashmir, adequate action should be taken to check the illegal encroachments. In this regard, the committees should carry out their primary responsibilities in accordance with the law and regulations. Improve your progress on eliminating barriers, including administration, police, municipal corporations, institutional development, and other institutions. All construction in the city violates the approved map plot, over-allotted plot area and building codes. They will be randomly assigned. No one will have to deal with the abolition, nor can anyone get any discount. Action will be taken against the perpetrators of negligence and negligence regarding the demolition of the violations.
He expressed these views while chairing a meeting of the Implementing Committee on Illegal Construction of Bordeaux and MDA. The meeting was attended by DIG Police Chief Gilfraz Khan, Director General MDA Chaudhry Ijazarza, Deputy Commissioner Raja Tahirmataz, SSP Raja Irfan Saleem, Administrator Municipal Corporation Tahir Mahmood Raza, Assistant Commissioner Yasir Chirparjan, Charsar Yarrajan and Chief Minister.
The meeting has so far reviewed the progress made under Operation Cleanup against the proposals and in this regard, the committees were directed to increase their progress in order to eliminate the illegal encroachments. Unlawful and indiscriminate proceedings should be continued with the perpetrators of discrimination on the grounds, and no one should be treated in any way, nor should anyone be treated unfairly in the guise of breaking the barriers. All proposals that are located on the map and allotted areas shall be subject to action and those who want to assist in the removal of their illegal encroachments should be assisted. The meeting also instructed the municipal corporation and institutional development to keep the rules and regulations in line with the identification of illegal violations.

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں