ایس ایچ او تھانہ کوہالہ کی دبنگ کاروائی، ڈاکٹر شرا ب سمیت گرفتار

دھیرکوٹ بول کشمیر نیوز ایس ایچ او تھانہ کوہالہ کی دبنگ کاروائی، ڈاکٹر شرا ب سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سردار طارق خان نے ہمراہ نفری کاروائی کی جس پر ڈاکٹر فیصل کو اعلی کوالٹی کی دس بوتل شراب سمیت گجر کوہالہ چوکی پولیس نے دھر لیا ، ملزم کو گرفتار کر کے سرکاری مہمان خانے پہنچا دیا گیا، مقدمہ درج تفتیش شروع ۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی اس ڈاکٹر کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں مگر یہ ہمیشہ بچ نکلتا آج کوہالہ چوکی پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بند حوالات کر دیا
ڈاکٹر کا تعلق لاہور سے ہے اور اطلاعات کے مطابق یہ غربی باغ میں کسی جگہ پر اس نے میڈیکل کلینک کھول رکھا ہے ڈاکٹر کی گرفتاری کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس پاک شعبے میں بھی لوگ ایسے کام کرتے ہیں، عوام حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ اسی طرح کاروائیاں جاری رکھ کر ایسے عناصر کو پکڑا جائے ۔

Dhakur court arrested Kashmir News SHO police station in Kohala’s bullying operation, including Dr Sharab. According to the details, SHO Sardar Tariq Khan along with his body took action on which Dr Sahib was arrested by the Gujar Kohala checkpoint police along with ten bottles of high quality alcohol, the accused was arrested and taken to the official guest house. After the arrest of the doctor, there was a wave of apprehension in the public circles that people work in this area too. The public tributes demanded a tribute to the police so that such elements could be arrested by continuing such operations.

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں