پاک نیوی کامیزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ دشمن کودو ٹوک پیغام دیدیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ اس کے علاوہ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیے ساتھ ہی مکران کوسٹ سے ائیر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے جبکہ زیر سمندر روائیتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔آپریشنل تیاریوں سے متعلق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فائر کئے گئے مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مختلف میزائلز کی فائرنگز کا مشاہدہ کیا ۔اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مختلف میزائلز کی فائرنگ کے یہ کامیاب تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Islamabad (NNI) Successful firing of various missiles was conducted on the North Sea and Makran Coast to test the operational readiness of the Pak Navy. Fired anti-missile missiles. In addition, the Pakistani Navy’s Fast Attack craft fired missiles from surface to sea, as well as air defense missiles from Makran Coast, while missiles were fired on ground from conventional sea submarines. The spokesman said that various missiles fired at them successfully targeted their targets. According to the Pakistan Navy, Chief Admiral Zafar Mahmood Abbasi witnessed the firing of various missiles. Expressing satisfaction over the operational readiness of the Pak Navy He said that the Navy has the ability to respond to any kind of aggression. The Navy says these successful firing missiles are a testament to the operational capabilities of the Navy.