نیلم میں برفانی تودے سے تباہی کا شکار علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکالی گئی بچی صفیہ دم توڑ گئی

نیلم (این این آئی)وادی نیلم میں برفانی تودے سے تباہی کا شکار علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکالی گئی بچی صفیہ بھی دم توڑ گئی جس کے بعد ان واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برف باری اور تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں 56 افراد زخمی ہوئے ۔ صرف وادی نیلم میں دو سو سے زائد مکانات اور 22 دکانوں کو نقصان پہنچا برف باری سے متاثرہ علاقے سے 22 گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی بچی صفیہ بھی انتقال کر گئی ہے، ان واقعات کے بعد برفانی تودے گرنے کے واقعاتمیں جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہو گئی۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم میں 200 سے زائد مکانات اور 22دکانیں متاثر ہوئی ہیں اور 56 افراد زخمی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے گائوں بگولی میں برفانی تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن پھر شروع ہو گیا ،وادی لیپہ میں برف باری سے متاثرہ شاہراہ کی بحالی کیلئے محکمہ تعمیراتِ عامہ نے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔بھاری مشینری نے 15 روز سے بند لیپہ شاہراہ سے برف ہٹانا شروع کر دیا ، راستوں کی بندش سے یہاں ایک لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی محصور ہو کر رہ گئی ۔سیکرٹری تعمیراتِ عامہ شاہرات غلام بشیر مغل نے اہلکاروں کو سڑکوں کی بحالی کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے دو دیہات بگولی اور سرگن سیری میں گرنے والے برفانی تودوں سے ہوئے جانی نقصان نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ۔لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اب بھی کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

22-year-old girl Safia died after avalanche in Sapphire collapse 22 hours

Saffiya, who was rescued after 22 hours from a snowstorm in the Neelum Valley (NNI), also died, following which the death toll has risen to 78. According to details, snowfall And 56 people were injured in the catastrophic disaster. More than 200 houses and 22 shops were damaged in the snow-hit area in the Sapphire Valley alone, leaving 22-hour-old girl Safia dead, following the events of the snowstorm that left 78 dead. According to the SDMA, more than 200 houses and 22 shops were affected and 56 people were injured in the Neelam Valley. Rescue operation has been resumed to evacuate under the snow in Bagli, a village in the Neelum Valley of Azad Kashmir. Gaya, public works department on emergency basis to repair snow-laden highway in Lipa Valley The ration has started. Bihari machinery started removing snow from the Lipa highway for 15 days. Due to the closure of roads, a population of one lakh population has been discharged here. He directed that all measures be utilized to reduce the hardships of the people of affected areas. The two villages of Azam Kashmir Valley, Neelam, were hit by falling snowfall in Bagoli and Sargun Siri. Damage devastated the entire area. After the land sliding, many people still got buried in debris. There is concern.

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں