مشہورمنشیات سمگلنگ کیس کا فیصلہ، 2خواتین سمیت4ملزمان کو سزا کا حکم

مشہورمنشیات سمگلنگ کیس کا فیصلہ، 2خواتین سمیت4ملزمان کو سزا کا حکم

باغ بحوالہ آوازہ نیوز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ راجہ فیصل مجید نے منشیات کے مشہور مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر دوخواتین سمیت چار مجرموں کوسات سات سال قید اورپچاس پچاس ہزار جرمانہ کی سز اسنا دی دونوں خواتین مجرمان کو 419APC کے تحت دو دو سال مزید سزا بھگتنا ہوگی،جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید دو دو ماہ مزید سزا بھگتنا پڑے گی مجرموں کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس باغ میں منشیات سملنگ کا مقدمہ زیر سماعت تھا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر مجرمان مدثر زمان،عبدالوہاب اور مسماۃ مسرتا،مسماۃ نیلم گلزار کو جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ 9Cکے تحت 7.7 سال قید اور 50.50ہزار روپے جرمانہ زیر دفعہ 15CNFA کے تحت سات سات سال قیداور 50.50ہزار جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی ہیں،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرموں کو دو دو ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی، عدالت نے دونوں خواتین مجرمان کو زیر دفعہ 419APCمزید دو دو سال کی قید بھی سنائی ہے، عوامی حلقوں نے معاشرے میں منشیات کا زہر گھولنے کے جرم میں دو خواتین سمیت چار مجرموں کو سزا ئیں سنائے جانے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و کنٹرول اینٹی نارکوٹکس راجہ فیصل مجید کے تاریخی فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔