ہوس کے بجاری نے گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا گیارہ سالہ ننھی انشاکو دوکاندار نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا

ہوس کے بجاری نے گیارہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا
گیارہ سالہ ننھی انشاکو دوکاندار نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا
تھانہ پولیس پنجگراں نے واقع کی ایف آئی آرکا ٹ کر ملزم عارف کو گرفتار کر لیا

مظفرآباد(خصوصی رپورٹ) مظفرآباد کے نواحی علاقہ مجہوتر میں گیارہ سالہ معصوم بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا،گیارہ سالہ ننھی انشا جمعہ کے روز اپنے گھر اکیلی موجود تھی کہ پڑوس میں موجود دوکاندار نے اسے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا انشا کی والدہ کے مطابق بچی شدید درد میں مبتلا تھی گزشتہ روز انشا نے اپنی ماں کو روتے ہوئے ملزم عارف کی جانب سے کی جانیوالی درندگی کی داستان سنائی۔تھانہ پولیس پنجگراں کی جانب سے واقع کی ایف آئی آر کے لیے کاروائی شروع کر دی ہے اور ملزم عارف کو گرفتار کر لیا گیا ہے