عوام کی خوشیوں خوشخبریوں اور خوشحالی کا سال قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب انکی زندگیوں میں خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انشاء اللہ انکی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے،ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ آمین۔

Declared a year of public happiness, good news and prosperity
Islamabad (NNI) Prime Minister’s Assistant Special Information and Broadcast Dr. Firdous Ashiq Awan has said that the new year will be a year of national development, economic stability, public welfare and especially of the common man. He said that the difficult conditions faced by the people of Pakistan are now a time of happiness, good news and prosperity in their lives. Dr Firdous Ashiq Awan said that his hopes and aspirations would be fulfilled. Dr Firdous Ashiq Awan said that Prime Minister Imran Khan has put the economy of the country in the right direction through difficult and bold decisions. Dr Firdous Ashiq Awan said that Allaah prayed the New Year to bring peace and security to the people of Pakistan and around the world. Amen.