گجرات میں شوہر اور بھائیوں کے ساتھ مل کرڈکیتی کی 50 وارداتیں کرنے والی ڈاکو حسینہ

گجرات (نیوز ) گجرات میں شوہر اور بھائیوں کے ساتھ مل کرڈکیتی کی 50 وارداتیں کرنے والی ڈاکو حسینہ تھانہ شاھین پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لی 50 وارداتوں کا اعتراف

لاکھوں روپے مالیتی نقدی زیورات قیمتی سامان برآمد آر پی او کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ شاھین راجہ احسان اللہ اور انکی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی طرف سے لانچ کئے گئے سیف سٹی پراجیکٹ کے فوائد سامنے آنا شروع ھو گئے ھیں اور شہر گجرات میں لگائے گئے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی مدد سے تھانہ شاھین پولیس نے چاررکنی ڈاکو حسینہ کا ایسا گینگ گرفتار کر لیا ھے جس گینگ نے گرفتاری کے بعد گجرات سمیت مختلف ضلع میں ڈکیتی کی 50 وارداتوں کا اعتراف کیا ھے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی قیادت میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ شاھین راجہ احسان اللہ اور سب انسپکٹر عنصر ساھی نے اپنے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے بعد شہر میں جگہ جگہ لگائے گئے کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی ٹو عجیب انکشاف سامنے آیا کہ شہر میں وارداتیں کرنے والے گینگ میں ایک حسینہ بھی شامل ھے مگر یہ گینگ ھیلمٹ اور نقاب پہن کر وارداتیں کرتا ھے تاھم پورے شہر کے کیمروں کی ریکارڈنگ کا ریکارڈ چیک کیا جاتا تھا اور آخر ایک جگہ پر ملزمان کی طرف سے ھیلمٹ اور نقاب اتارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ھے اس ریکارڈنگ کی مدد سے نادرا سے بھی مدد لی گئی اور موقع واردات کی جیوفینسنگ کی گئی جس کی مدد سے ڈاکو حسینہ ثمینہ سکنہ راھوالی گوجرانوالہ سمیت اسکا شوھر نظام الدین سکنہ ملتان اور دو بھائی مزمل اور،راجو سکنہ گوجرانوالہ،چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ایس ایچ او تھانہ شاھین راجہ احسان اللہ کے مطابق لاکھوں روپے کی ڈکیت گینگ سے ریکارڈ کی گئی ھے آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی اور ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر انہیں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹس دئے گئے ھیں

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں