، قتل یا خود کشی، چڑہوئی کے نواحی گاؤں مہاجر کیمپ کا نوجوان ر اولپنڈی میں جابحق

، قتل یا خود کشی، چڑہوئی کے نواحی گاؤں مہاجر کیمپ کا نوجوان ر اولپنڈی میں جابحق

چڑہوئی (سپیشل رپورٹر) چڑہوئی کے نواحی گاؤں مہاجر کیمپ کا نوجوان ر اولپنڈی میں جابحق ، قتل یا خود کشی تحقیقات جاری،نوجوان کی موت پر لواحقین نے اشفاق گجر نامی شخص کی درگت بنا دی ۔ انتظامیہ چڑہوئی کی بر وقت کارروائی پر لواحقین کو پُر امن رکھنے کیلئے اقدامات کیے گئے ۔ عوام علاقہ کہا کہنا ہے کہ اشفاق گجر نامی شخص نے اس نوجوان کو راولپنڈی میں ضلع کوٹلی کے اعلیٰ آفیسر کے پلاٹ پر ملازم رکھوایا تھا۔ اشفاق گجر نامی شخص سے تحقیقات کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چڑہوئی کے علاقہ مہاجر کیمپ کا رہائشی مسمی محمد رزاق ولد محمد اسماعیل کی موت معمہ بن گئی ۔ لواحقین نے نوجوان کی موت پر شکوک و شہبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اشفاق گجر نامی شخص اس ہمارے نوجوان کو راولپنڈی لے کر گیا تھا۔ جہاں وہ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسرکے پلاٹ پر ملازم تھا ۔ اچانک موت پر لواحقین غم سے نڈھال ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔ اے سی چڑہوئی ، تحصیلدار اور ایس ایچ او چڑہوئی نے امن و امان قائم رکھنے لئے بروقت کارروائی کی ۔ دوسری جانب نوجوان کی موت پر تحقیقات کیلئے راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ چڑہوئی پولیس اپنے طور پر معاملہ تحقیقا ت میں مشغول ہیں۔

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں