وزیراعظم کا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے کااعلان،فوج کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ بھی بتادی

وزیراعظم کا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے کااعلان،فوج کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ بھی بتادی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے کااعلان کیا ہے۔ انہوں نے ان کی حکومت کیلئے فوج کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ بھی بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا اعلان کیاہے۔عمران خان کے مطابق فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔ اتحادیوں اورپارٹی میں اختلافات کے حوالے سے کئے گئے سوالوں کے جواب میں عمران خان نے کہادنیامیں کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں گروپ بندی نہ ہو۔ انہوں نے کہا حکومت کہیں نہیں جارہی اس حوالے سے اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،اتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں۔فوج کی حمایت حاصل ہونے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ’فوج کو پتہ ہے میں محنت کررہا ہوں کرپشن نہیں اورفوج اس لئے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپشن نہیں کررہا۔انہوں نے کہاخفیہ اداروں کو شریف خاندان اور زرداری کی سازشوں کا پتہ ہے دونوں اسی لئے فوج کیخلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے کا میرا فیصلہ تھا لیکن عدالت نے اسٹے دے دیا تو میں کیا کرسکتا ہوں؟انہوں نے کہاآئی ایم ایف سے ہونے والے کچھ معاملات کو ابھی منظر عام پر نہیں لایاجاسکتا۔ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج تیل اور گیس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔

[X]

اپنا تبصرہ بھیجیں