بن حرماں نشئی خاوند نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا, افسوسناک خبر

بن حرماں نشئی خاوند نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا, افسوسناک خبر

میرپور( کرائم رپورٹر شاکر محمود شیخ)بن خرماں میں قتل کی لرزہ خیز واردات،شادی شدہ خاتون کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا،نیو سٹی پولیس نے مقتولہ مسماۃ،صائقہ کے شوہر راشد کو گرفتار کر لیا،قتل کی لرزہ خیز واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی علاقہ میں چہہ مگوئیاں،مقتولہ کا خاوند اسکا خالہ زاد بھی تھا مقتولہ کے 2بچے بھی ہیں،تفصیلات کے مطابق مقتولہ صائقہ زوجہ راشدجو کہ پلمنڈا کھڑی شریف کی رہائشی تھی کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی مقتولہ کے دو بچے بھی ہیں مقتولہ کی نعش جمعرات کی علیٰ الصبح بن خرماں مالک ٹاؤن کے قریبی قبرستان سے مل گئی اطلاع پر نیو سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اسپتال منتقل کرد یا اسی دوران مقتولہ کا خانود اسپتال آیا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا مقتولہ کے سر پر ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا گیا قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولیس نے ابرتدائی طور پر مقتولہ کے خاوند راشد اور ایک اور شخص کو گرفتار کر لیا۔