برنالہ:مخالفین کی خاتون پر تھپڑوں کی برسات، خاتون جانبحق، افسوسناک خبر

برنالہ زمینی تنازعہ پر خاتون قتل

برنالہ (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کی حدود میں خاتون کے گھر میں مخالف داخل ہو کر تھپڑوں کی برسات کر دی۔ خاتون گر گئی، ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محمد یاسر اللہ خان ولد نصر اللہ خان ساکن برنالہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شریفاں بی بی جو محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو اپنے بلات کی رسید چیک کروا رہی تھی کہ ملزم محمد علی ولد ظفر اللہ خان آ دھمکا۔ جس نے میری والدہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور زوردار تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گئی ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ برنالہ نے رپورٹ درج کر لی ہے ملزم موقع سے فرارہوگیا۔