وزیراعظم کا 300یونٹس تک بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف کاحکم

وزیراعظم کا 300یونٹس تک بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے ریلیف کاحکم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،کوشش ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیاجائے۔انہوں نے تین سو یونٹس بجلی استعمال کرنے والوں کوریلیف دینے کابھی حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرمنصوبہ بندی ،وزیرتوانائی ،وزیربحری امور اورمشیرخزانہ شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہاحکومت 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کو ریلیف فراہم کررہی ہے،جہاں تک ممکن ہو عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔حکومت کی کوشش ہے بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم عمران خان نے کہاتوانائی کے شعبے میں مختلف چیلنجزکاسامنا ہے،بوجھ عوام کوبرداشت کرنا پڑرہا ہے،صارفین،صنعتوں کومناسب قیمت پربجلی فراہمی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے،اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پربھی غور کیاگیا۔