مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کر لی جانتے...

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کر لی جانتے ہیں2007کے بعد سے اب تک تعداد کتن ہو چکی؟

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کر لی جانتے ہیں2007کے بعد سے اب تک تعداد کتن ہو چکی؟

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 3راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار بلرام سنگھ نے ضلع کے علاقے اشمقام میں قائم اپنے کیمپ میںزہر کھا کر خود کشی کی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 446ہو گئی۔ادھر بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام کے علاقوں گنڈی پورہ اور وارہامہ سے گھروں پر چھاپوں کے دوران پانچ نوجوان گرفتار کر لیے۔ دریں اثناء جموں شہر کے علاقے طلاب ٹیلو میں ایک عمارت میںلگی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین فائر فائٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ چار شہریوں اور دو فائر فائٹروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ ضلع اسلام آباد کے علاقے پیٹھ ڈیلگام میں سڑک کے حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔‎