موباٸل کمپنیز کیس۔ شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ بنام ٹیلی نار وغیرہ میں عدالت العالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داٸر۔ فریقین کو نوٹسز جاری۔

موباٸل کمپنیز کیس۔ شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ بنام ٹیلی نار وغیرہ میں عدالت العالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داٸر۔ فریقین کو نوٹسز جاری۔

مظفر آباد : موباٸل کمپنیز کیس۔ شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ بنام ٹیلی نار وغیرہ میں عدالت العالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داٸر۔ فریقین کو نوٹسز جاری۔ ابتداٸی دلاٸل سینٸر قانون دان شیخ مسعود اقبال ایڈووکیٹ نے پیش کیے۔ یاد رہے کہ عدالت العالیہ میں رِٹ بنام شیخ عادل مسعود ایڈووکیٹ وغیرہ بنام ٹیلی نار وغیرہ کے نام سے موباٸل کمپنیز کے خلاف رِٹ داٸر کی تھی جس میں یہ مٸوقف اختیار کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں موباٸل ٹیکس کی کٹوتی خلاف قانون ہے۔ جس پر عدالت العالیہ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوٸے موباٸل کمپنیز کو ٹیکس کی کٹوتی سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں رِٹ کو اس نقطے پر خارج کر دیا گیا کہ موباٸل فون ہی ٹیلی فون اور ٹیلی فون ہی موباٸل فون ہے۔ اب سپریم کورٹ میں رِٹ داٸر کر دی گٸی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر سے ٹیکس کی کٹوتی خلافِ قانون ہے اور موباٸل فون ، ٹیلی فون کے الگ الگ قوانین ہیں۔ فریقین کو نوٹسز بھی جاری ہو چکے ہیں۔ عوام علاقہ پُرامید ہے کہ واجب الاحترام عدالت عظمٰی عوام کے حق میں بہتر فیصلہ صادر کرے گی-