ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سخت سزا سنا دی

ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے اپنی ہی بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کو سخت سزا سنا دی

میرپور (اڑان نیوز) ضلعی فوجداری عدالت میرپور کے اراکین سیشن جج فاروق محمود اور قاضی عبدالخالق عتیق نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مجرم محمد حفیظ سکنہ چڑھوٸی کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ملزم نے 2011 میں اپنی زوجہ مسماة بشریٰ کو بارہ بور بندوق کے فاٸر سے قتل کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے تھانہ تھوتھال کے ایک مقدمہ سرکار بنام محمد حفیظ جس میں مستغیث مقدمہ عالم دین مغل ساکن خالق آباد نے تھانہ میں درخواست دی تھی کہ میری بیٹی بشریٰ جو محمد حفیظ ولد نور احمد سکنہ نب سوہلناں چڑھوٸی سے شادی شدہ ہے اور میرے مکان واقع خالق آباد میں بالاٸی منزل پر دونوں میاں بیوی رہاٸش پزیر تھے اور نجی معاملات پر اکثر لڑاٸی جھگڑا کرتے رہتے ہیں اور خود ہی راضی ہو جاتے تھے ۔مورخہ 01/11/2011رات دو بجے کا وقت تھا میں نچلی منزل میں سویا تھا کہ طارق ولد دل محمد نے آکر جگایا اور بتایا کہ محمد حفیظ نے فون پر اطلاع دی ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے میں اطلاع دھندہ طارق اور اپنی نواسیوں کے ہمراہ بالاٸی منزل پر جا کر دیکھا تو دخترم بشریٰ خون میں لت پت مردہ حالت بیڈ پر پڑی تھی درخواست پر پولیس نے مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور چالان مذکورہ عدالت میں داٸر کر دیا جس کے بعد ضلعی فوجداری عدالت میرپور نے بعداز سماعت مقدمہ وکلا کے دلاٸل اور شہادت کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر سزاۓ عمر قید سناٸی جبکہ دفعہ 544 اے کے تحت مالی تاوان پانچ لاکھ اور ناجاٸز اسلحہ میں ملزم مذکور پر مزید دو سال قید اور پانچ ہزار جرمانہ بھی عاٸد کیا ہے