آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں 12 نئے کیس درج

آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں 12 نئے کیس درج

مظفرآباد: ( ڈیسک )آزادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں 12 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے ہیں۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 77 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔جن میں سے 53 کے نتائج آچکے ہیں اور 52 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ ایک شخص میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہے۔24کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا، نیلم، باغ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں