آزاد کشمیر میں پاکستان کا پہلا ائسولیشن ہسپتال قائم

آزاد کشمیر میں پاکستان کا پہلا ائسولیشن ہسپتال قائم

مظفرآباد آزاد کشمیر میں پاکستان کا سب سے پہلا آئسولیشن ہسپتال وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر48 گھنٹوں میں تیار کیا گیا ، یہ ہسپتال پچاس بیڈ پر مشتمل ہے ۔ اس ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جائے گا، اس ہسپتال کو محکمہ صحت آزاد کشمیر اور پاک فوج نے مل کر صرف دو دنوں میں تیار کیا ہے ۔ اس ہسپتال میں 13 وینٹیلیٹرز موجود ہیں پچاس بیڈز پر مشتمل پاکستان  کا پہلا آئسولیشن ہسپتال پاک فوج اور محکمہ صحت آزاد کشمیرمل کر چلائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں