موٹر سائیکل سوار کو کتنے لیٹر پیٹرول دینا،حکومت نے پمپس مالکان کو ہدایت جاری کریں

موٹر سائیکل سوار کو کتنے لیٹر پیٹرول دینا،حکومت نے پمپس مالکان کو ہدایت جاری کردیں

آزاد کشمیر حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پیٹرول پمپ مالکان کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہیں ، حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹفکیشن کے مطابق پیٹرول پمپ پر 18 سال سے کم کسی بھی فرد کو پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا، ہر موٹر سائیکل سوار کو صرف ایک لیٹر پیٹرول فروخت کیا جائے گا، پیٹرول پمپ مالکان تمام سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو جاری کردہ پیٹرول کی تفصیلات مرتب کریں گے اور اس کے علاوہ پیٹرول پمپ مالکان دس دس ہزار لیٹر پیٹرول، ڈیزل سٹاک میں رکھیں گے۔ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پمپ کو سیل کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے آج سے لاک ڈاون لگایا ہوا ہے دوسری جانب ووزیر پاکستان نے پیٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں