ترکی میں کرونا کا دائرہ وسیع،12 ہلاکتیں مزید کیسز کی تصدیق ، بڑاحکم جاری

ترکی میں کرونا کا دائرہ وسیع،12 ہلاکتیں، مزید 277 کیسز کی تصدیق 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں ،دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم

انقرہ (این این آئی)ترک وزیرصحت فخرالدین قوجہ نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید 12 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21 پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز ترکی میں کرونا کے 277 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 947 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں قوجہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2953 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے 65 سال سے زیادہ عمرکے بزرگوں اوردائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ مقامی انتظامیہ قانون کے آرٹیکل 11 کے مطابق بزرگ جن کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ ہے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں