انگلینڈ میں 246 افراد ہلاک برطانیہ میں تباہی مچ گئی

انگلینڈ میں 246 افراد ہلاک برطانیہ میں تباہی مچ گئی

برطانیہ میں اموات ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

ویب ڈسک : برطانیہ کی محکمہ صحت کے مطابق شام پانچ بجے تک برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1019 ہو گئی ہے۔
گذشتہ روز اموات کی تعداد 759 تھی، اس طرح آج کے دن اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 260 ہو گئی ہے۔

این ایچ ایس انگلینڈ کے مطابق اب تک ملک میں 246 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے انگلینڈ میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 935 ہو گئی ہے۔
سکاٹ لینڈ میں مزید سات اموات کے ساتھ یہ تعداد 40 ہے۔

ویلز میں چار مزید اموات کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔
ادھر شمالی آئر لینڈ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد 15 ہو گئی ہے۔
اب تک برطانیہ میں کل 120776 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 17089 کے نتائج مثبت جبکہ 103687 کے منفی آئے ہیں۔