آزاد کشمیر کے اہم علاقے میں باپ بیٹے نے مل کر بیٹی کو قتل کر دیا

آزاد کشمیر کے اہم علاقے میں باپ بیٹے نے مل کر بیٹی کو قتل کر دیا

کوٹلی: ( نمائندہ) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ میں باپ نے بیٹے سے مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 20 سالہ افراء شادی شدہ اور ایک بیٹی کی ماں تھی۔گاوں مائی طوطی دربار کی رہائشی افراء کی شادی والدین نے ڈڈیال آزاد کشمیر کی تھی ۔سسرال میں ان بن ہوئی تو لڑکی ناراض ہو کر میکے چلی آئی جہاں گزشتہ روز باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیٹی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی ماں اور بہنیں منتیں ترلے کرتی رہیں مگر ظالموں نے ان کی ایک نہ سنی اور افراء کی جان ہی لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں