برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق

برطانیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق
33 سالہ نوجوان ائیرپورٹ سے سواریاں لانے کا کام کرتا تھا،اسپتال لانے کے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

برطانیہ ( مارچ2020ء) برطانیہ میں 33 سالہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 33 سالہ پاکستانی نوجوان کرونا وائرس کی وجہ سے دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ نوجوان پیشے کے لحاظ سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔اس کے ایک مقامی دوست کے مطابق جو کہ لندن کے ہسپتال میں نرس کے فرائض انجام دے رہا ہے،جہاں کبھی کبھار اس کی ڈیوٹی کرونا وائرس کے مریضوں کے وارڈ میں بھی لگتی ہے، کا کہنا ہے جب پاکستانی ٹیکسی ڈرائیو کو اسپتال لایا گیا تواسے سانس لینے میں شدید تکلیف تھی جس کے تھوڑی دیر بعد ہی وہ انتقال کر گیا۔ جاں بحق ہونے والا پاکستانی ایئرپورٹ سے سواریاں اٹھاتا تھا جبکہ اس کے علاوہ چار دیگر اوبر ڈرائیورز کو بھی اسی قسم کی کیفیت میں اسپتال لایا گیا اور ان سب میں بھی سانس لینے میں تکلیف کی علامت پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں