میرپور:کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بنگڑیلا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

میرپور:کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بنگڑیلا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

میرپور آزاد کشمیر: ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد علاقے کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ، تفیصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی سی میرپور طاہر ممتازاور ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کا پاک فوج کے ہمراہ علاقہ کا دورہ بنگڑیلا کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ یاد رہے کہمیرپور آیسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے، 37 سالہ شخص برطانیہ سے بنگڑیلا آیا تھا،محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نےدو روز قبل اسے گھر سےقرنطینہ میں شفٹ کیا تھا،اور آج کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

زادکشمیر میں کرونا وائرس کے شبہ میں 04 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لیکر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کو بھیج دیے ہیں۔محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل 83 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 59 کے رزلٹ آچکے ہیں اور57 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی جبکہ02 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے اور وہ قرنطینہ سینٹر میرپور میں زیر علاج ہیں۔24کے رزلٹ آنا باقی ہیں اور ان کی رپورٹ آئندہ ایک دو روز میں موصول ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایمزمظفرآباد، سی ایم ایچ مظفرآباد، راولاکوٹ، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا، نیلم، باغ، حویلی، سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی اور نیو سٹی میرپور میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں