بے عزتی کی زندگی پر عزت سے موت کو ترجیح ، یسین ملک کا بڑا فیصلہ

یاسین ملک نے تہاڑ جیل میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )بھارت کے زیرقبضہ کشمیر کے تہاڑ جیل میں آزادی پسند حریت رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے یکم اپریل تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔اپنے فیملی ممبرز کے ذریعے انہوں نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے ساری زندگی قوم کی آزادی کیلئے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کی۔ یاسین ملک نے یہ بھی کہا کہ وہ بے عزتی کی زندگی پر عزت سے موت کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی وصیت کی ہے کہ انکی وفات کی صورت میں انکے جسمانی اعضاء ضرورتمند لوگوں میں تقسیم کردیئے جائیں۔ یاد رہے کہ یاسین ملک کو بھارتی حکومت نے تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے۔ان پر 30 سال قبل دفاعی ادارے پر حملے کا الزام ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ بھارتی حکومت انہیں پھانسی دینے کے درپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں