بریکنگ نیوز: سعودی عرب میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

سعودی عرب میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
چند گھنٹوں کے اندر ہی مملکت میں مزید 48 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی

ریاض( 21 مارچ 2020ء) سعودی عرب میں کورونا وائرس کا جن بے قابو ہو گیا۔ صرف دو روز میں ہی کورونا کے 100سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے تھوڑی دیر قبل بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر مملکت میں مزید 48 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 392 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی 70 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب سے کچھ روز پہلے تک سعودی عرب میں روزانہ اِکا دُکا مریض ہی سامنے آ رہے تھے۔ مگر اب روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے۔ جس کی باعث سعودی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور عوام بھی خوف و ہراس کا شکار ہے۔ حالانکہ سعودی حکومت نے کوروناسے نمٹنے کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں تاہم کورونا کے آگے اس کا کوئی بس نہیں چل رہا۔ سعودی حکومت نے صرف دو دِنوں میں سو سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد مزید احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ مملکت میں اس وقت پریشانی کی فضا ہے۔ سوشل میڈیا پر خبروں اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت کورونا کے ہزاروں مریض موجود ہیں، مگر ان کی صحیح تعداد نہیں بتائی جا رہی۔ سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے کی خاطر ریاض کے تیرہ فائیو اسٹار اور سیون اسٹار ہوٹلوں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں