آزاد کشمیر:6 افراد میں کورونا‌وائرس کا شبہ، 4 افراد کلئیر

اسلام آباد: ( ڈیسک) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر غور کرنے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزراء سمیت چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں کورونا وائرس کے لیے حفاظتی اقدامات کے لیے 18 رکنی سٹیٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ میں بھی چیکنگ کیلئے ٹیمیں موجود رکھی جائیں ۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کو کورونا‌وائرس کے لیے اقدامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں 6 افراد میں کورونا‌وائرس کا چبہ پایا گیا جن میں سے 4 افراد کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ 2 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران چوکنا ہیں، تمام انٹری پوائنٹس پر ٹیمیں موجود ہیں جو مسافروں کی اسکریننگ کر رہی ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا ہے پینتالیس لاکھ آبادی کے لیے بروقت طبی امداد کے لیے فنڈز درکار ہیں ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ ہر ضلع میں قرنطینہ رکھا گیا ہے جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کر رہے ہیں ۔ایران سے آنے والے زائرین کو 14 دن میرپور میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں