آزاد کشمیر: شادی والے دن دُلہے کی پلک جھپکتے ہی موت واقعہ

شادی والے دن دُلہے کی پلک جھپکتے ہی موت واقعہ افسوسناک واقعہ نے گھر میں صف ماتم بچھا دی

مظفر آباد (ویب ڈیسک ) شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ، شادی کے لئے درخت کاٹنے والا دولہا اسی درخت کے نیچے دب جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں نوجوان اپنی شادی سے قبل ہی ناگہانی حادثے کا شکار ہو گیا ۔ گھر میں شادی کی خوشیاں منانے کے بجائے صف ماتم بچھ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کا نوجوان اپنی شادی کی تقریب کے انتظامات مکمل کر رہا تھا ۔ تب ہی نوجوان نے شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے کھانے کی پکائی کیلئے ایندھن جمع کرنے کا سوچا۔ اسی سوچ میں نوجوان پسماندہ علاقے رعل میں ایندھن جمع کرنے پہنچا۔ درخت کاٹنے کے دوران ہی درخت دولہے پر آگرا جس کے باعث نوجوان درخت کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔نوجوان کی شادی سے کچھ دیر قبل ہی موت ہو جانے سے وادی کی فضاء سوگوار ہو گئی ۔ دوستوں رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کا ناگہانی موت پر یقنین کرنا مشکل ہو گیا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل بھی شادی سے کچھ دولہا دولہن شادی سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا پور میں شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا تھا ۔ گیس لیکج سے دولہا جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ گیزر کی وجہ سے واش روم میں گیس بھری،22سالہ نوجوان دم گھٹنے سے ابدی نیند سو گیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق دنیاپور میں 22 سالہ دولہا گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔ سابقہ یونین ناظم کے 22سالہ نوجوان بیٹے حنین کی ایک روز قبل خان پور کے علاقہ گڑھی اختیار خان میں شادی ہوئی، بارات 28 دسمبر کو خان پور آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں