بریکنگ نیوز: صدر مملکت، اور شاہ محمود قریشی کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

دورہ چین کے اختتام پر، صدر مملکت، وزیرخارجہ، وزیر منصوبہ بندی اور وفد کے دیگر اراکین کے کرونا ٹیسٹ کے نمونے رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد( آن لائن) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے وفد کے کورونا ٹیسٹ کلیئر قرار، چینی سفارتخانے نے خط کے ذریعے پاکستانی وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا ایک ٹیسٹ چین روانگی سے قبل جبکہ دوسرا دورہ مکمل ہونے پر کیا گیا دونوں ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے دفتر خارجہ کو ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ان کے ہمراہ چین کا دورہ کرنے والے وفد کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں، وزیر مملکت کے ہمراہ وفد نے 16 اور 17 مارچ کو چین کا دو روزہ دورہ کیا تھا ایک ٹیسٹ چین روانگی سے قبل جبکہ دوسرا دورہ مکمل ہونے پر کیا گیا اور دونوں ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر قرار دی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں