بریکنگ نیوز: غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو پی ٹی...

بریکنگ نیوز: غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

بریکنگ نیوز: غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر غیر رجسٹرڈ موبائل فونز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 3 جون تک توسیع کردی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن میں توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کو آسانی اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔ غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کی بلاکنگ کا سلسلہ 4 جون 2020 سے شروع کیا جائے گا اور اس حوالے سے صارف کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا۔قواعد کے مطابق ایسے تمام موبائل فونز جن کو مقامی کنکشن پر استعمال کیا جاتا ہے انہیں ڈیوائس ایکٹو کرنے کے بعد 60 روز کی مہلت دی جاتی ہے۔ صارف 60 روز میں اپنے موبائل کو رجسٹرڈ کروالے تو یہ قابلِ استعمال ہوتا ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسے بلاک کردیا جاتا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی آتی ہے،مغرب کی اندھی تقلید نہیں کریں گے، کرونا وائرس ساری دنیا میں پھیلا ،کورونا وائرس نےپھیلناہے اور ہمیں اس وباکے ساتھ چلنا ہے،کورونا ہمارے قابو سے باہر نہیں ہے، ہم نے لوگوں کو روزگار دینا ہے اور معاشی بدحالی کو روکنا ہے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا،جب تک حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے پاکستان میں تباہی نہیں آئے گی، قوم بن کر کام کریں گے تو کامیابی ملے گی۔اسد عمر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کچھ تقاریر سنجیدہ تھیں اور اکثر تقاریر پر میں جگت بازی کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، کرونا وائرس ساری دنیا میں پھیلا ہے، امریکہ جیسے ممالک میں بھی یہ پھیلا، لاک ڈاؤن میں تھوڑی سے نرمی کی، یہ دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا ہے، اس وباء کے ساتھ چلنا ہے، اس نے پھیلنا ہے،پاکستان کی آبادی کا دو تہائی حصہ ایک کروڑ80لاکھ خاندان کاروزگار متاثر ہوا،لاک ڈاؤن سے معاشی بدحالی آتی ہے،اس سے لوگوں کو بچانا ہے،مغرب کی اندھی تقلید نہیں کریں گے،پاکستان کے اندر عالمی معیار کے ماہرین موجود ہیں، ان کی مدد سے وباء پر قابو پانے کیلئے کام کر رہے ہیں، آج وباء بڑھ ضرور گئی ہے لیکن ہمارے قابو سے باہر نہیں ہے۔اسدعمرنےکہاکہ ہم نےلوگوں کوروزگاردیناہےاور معاشی بدحالی کوروکناہے،صحت کےنظام میں بہتری اورصلاحیت بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں آج 70لیبارٹریز کروناٹیسٹ کے لئے قائم کی ہیں،ساڑھے تیرہ ہزار سے زائد کرونا کے ٹیسٹ کر رہے ہیں، 1000 وینٹی لیٹرز کا اضافہ کررہے ہیں،ایک لاکھ صحت کے ورکرز کو حفاظتی سامان درست طرح سے استعمال کرنے کی تربیت دے رہے ہیں، 5ہزارجے سی یو کے ڈاکٹرز اور ورکرز کی تربیت کر رہے ہیں، جب تک حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے رہیں گے پاکستان میں تباہی نہیں آئے گی۔