اٹلی میں مقیم 33سالہ ضیغم عباس ولد غلام عباس جان کی...

اٹلی میں مقیم 33سالہ ضیغم عباس ولد غلام عباس جان کی بازی ہار گیا

اٹلی میں مقیم پاکستانی ضیغم عباس ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

میلان (شہباز بھٹی) اٹلی میں ایک پاکستانی کار حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق33سالہ ضیغم عباس ولد غلام عباس عرصہ دراز سے کمیونے دی فورلی اٹلی میں رہائش پذیر تھا۔ سٹرک کراس کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔ ضیغم عباس کو شدید زخمی حالت میں کمیونے دی فورلی میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا لیکن گذشتہ رات وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ضیغیم عباس کا تعلق ضلع گجرات کے گائوں اسماعیلہ شریف سے تھا۔