کشمیر کی ٹیم آئندہ پی ایس ایل میں شامل ہو...

کشمیر کی ٹیم آئندہ پی ایس ایل میں شامل ہو گی، میں کشمیر کنگز کا کپتان بننا چاہتا ہوں

شاہد آفریدی نے کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کروانے کے لیے جاندار آواز بن گئے

باغ (ارشادکشمیری )شاہد آفریدی نے کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کروانے کے لیے جاندار آواز بن گئے–شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کنگز کا کپتان بننا چاہتا ہوں. پی سی بی کشمیر کی ٹیم کو PSL کا حصہ بنائے اپنا آخری سیزن بطور کپتان کشمیر کی طرف سے کھیلوں گا.ان خیالات کا اظہار شاہد آفریدی نے باغ آزاد کشمیر میں کرونا ریلیف راشن تقسیم کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا-
تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی و چیئرمین پیبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی، چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق ،ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی، ایس پی ظفر مرزا سمیت صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی-واضح رہے شاہد آفریدی جب باغ پہنچے تو انکی ملاقات چیئرمین کشمیر کنگز نثار احمد شائق سے ہوئی جس پر نثار شائق انکو کشمیر کی ٹیم PSL میں شامل کروانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا اور کپتان بننے کی آفر بھی دی –
جس پر شاہد آفریدی نا کہنا تھا کہ بعدازاں شاہد آفریدی کا اپنی تقریر میں‌کہنا تھا کہ پی سی بی کشمیر کو PSL میں نمائندگی دے.جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انشاءاللہ میں پاکستان گورنمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے تفصیلی بات کروں انشاءاللہ ہم لوگ مل کر کشمیر کی ٹیم کو لازمی PSL کا حصہ بنائیں گے -یاد رہے اس سے پہلے بھی شاہد آفریدی نے نثارکشمیرسے پیس لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر بننے اور آزاد کشمیر میں 3 بڑی کرکٹ اکیڈیمز بنانے کے آئیڈیا پر اتفاق کیا ہوا ہے-