ڈالر پاکستانی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملکی معیشت کے لیے بُری خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 168.20 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی

 

طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔یہاں پر یہ امر بھی قابلَ ذکر ہے کہ ملک بھر میں امریکی ڈالر کی طرح سونے کی اونچی اُڑان جاری ہے، فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1600 اور 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معیشت مشکلات کا شکار ہے، جس کے بعد امریکی ڈالر جہاں مہنگا ہو رہا ہے وہیں پر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں، ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، پشاور، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار چار سو روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، صرافہ مارکیٹوں میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران 1372 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 89 ہزار 506 روپے ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort