جو اپنے بچوں کا باپ نہیں بن سکا، ملک کا باپ کیا بنے گا۔۔۔پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کا طنز ، اسمبلی میں بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جو اپنے بچوں کا باپ نہیں بن سکا، ملک کا باپ کیا بنے گا”، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی شازیہ مری نے آج قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بتائیں کہ کیا انہوں نے کبھی 

 

اپنے بچوں کی فیس ادا کی؟ شازیہ مر نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے تو اپنے بچوں کا باپ بن کر نہیں دکھایا، وہ ہمارے بچوں کا باپ کیا بنے گا۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے بچوں کا باپ نہیں بن سکا، ملک کا باپ کیا بنے گا۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے لوگوں کیلئے پیسے اکٹھے کرتے کبھی شرم نہیں آئی، مجھے شرم آئی جب دوسرے ملکوں سے اپنے لوگوں کیلئے پیسے مانگے۔آپ کا جتنا مرضی وہ خیرخواہ ہو، دوست ہو، لیکن جب ہاتھ پھیلاتے ہیں تو اس کی آنکھوں میں ایک لُک آتی ہے، یہ میرے لیے نہیں ملک کیلئے شرم کی بات تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم ملک کے باپ کی طرح ہوتا ہے اس لیے یہ سب میرے بچوں کی طرح ہیں جن کیلئے میں کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کی صورتحال بہت مختلف تھی۔ سماجی فاصلے کی مثال دی جاتی ہے، وہاں ویسے ہی سماجی فاصلہ ہے، لیکن پاکستان میں کچی آبادیاں، چھابڑی والے ہیں، ہم باقی ممالک سے مختلف ہیں۔ہم نے ایک طرف لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے اور دوسری طرف غربت سے بچانا ہے، جس طرح کا لاک ڈاؤن مودی نے کیا اس طرح کے لاک ڈاؤن کیلئے ہمارے اوپربڑا پریشر تھا۔ ہر ملک نے اپنی اسٹریٹجی بنائی ہوئی تھی۔ کسی ملک کو اندازہ نہیں تھا، میں کہنا چاہتا ہوں بار بار کہا جاتاہے کہ کنفیوژن تھی، لیکن اگر کسی حکومت میں کنفیوژن نہیں تھی، وہ ہماری حکومت تھی۔میرا کردار باپ کی طرح ہے۔ آج اس حوالے سے تنقید کرتے ہوئے شازیہ مری نے آج کہا ہے کہ جو اپنے بچوں کا باپ نہیں بن سکا، ملک کا باپ کیا بنے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort