اسمبلی ہال فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل ۔۔!!! ایم پی اے ’’دعا بھٹو‘‘ کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی، رُکن اسمبلی کو معافی مانگنا پڑگئی

کراچی(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناڈالی۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کا بخار سندھ اسمبلی پہنچ گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

 

سندھ اسمبلی میں بنائی گئی اقرا بھٹو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد رکن اسمبلی دعا بھٹو کو معافی مانگنا پڑ گئی۔ رکن اسمبلی دعا بھٹو کا کہنا تھا کہ بہن نے ویڈیو ہال میں نہیں لابی میں بنائی تھی، انہیں سندھ اسمبلی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا بھٹو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گانے پر ڈبنگ کررہی ہیں جس کے بول ہیں ’تم نے اگر پیار سے دیکھا نہیں مجھ کو تو چھوڑ کر شہر میں چلی جاؤں گی۔‘ مذکورہ ویڈیو پر پیپلزپارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے دعا بھٹو کی بہن کا انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام ہے سندھ اسمبلی ہال کو فلمی اسٹوڈیو میں تبدیل کردیا گیا۔ شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ اقرا بھٹو کا یہ اقدام سندھ اسمبلی کے قانون کی خلاف ورزی ہے، اسمبلی میں صرف ممبران کو ہی شرکت کی اجازت ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort