شدید طوفان

ایک کسان کافی خوشحال تھا اور اپنی بیوی کے ساتھ ایک فارم پر اکیلا رہتا تھا۔ ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔ ایک دن اس نے سوچا کہ فارم پر کام کرنے کے لیے نیا لڑکا رکھا جائے۔ اس نے اخبار میں اشتہار دے دیا۔ ایک لڑکا آیا تو اس نے اس لڑکے سے پوچھا کہ تم میں ایسی کونسی خاص خوبی ہے جس کی وجہ سے تمہیں لگتا ہے کہ مجھے

تمہیں رکھ لینا چاہیے ہے؟ لڑکا بولا کہ جناب میں بڑے سے بڑے، تیز سے تیز ترین طوفان میں سکون کی نیند سو سکتا ہوں۔

کسان کا فارم امریکہکے ایک ایسے خطے میں واقع تھا جدھر طوفان ہر چوتھے دن آتے رہتے تھے۔ وہ کافی حیران ہوا اور اسے لڑکے کی بات کچھ ٹھیک سے سمجھ نہیں آئی لیکن اسے وہ لڑکا بھایا اور اس نے اسے کام پر رکھ لیا۔ وہ لڑکا کافی دن اچھے سے اپنا کام کرتا رہا۔ ایک دن رات کو بہت سخت طوفان آیا اور کھڑکیاں دروازے

زور زور سے بجنے لگے۔ کسان اور اس کی بیوی ڈر کر جاگ گئے۔ کسان جب شیڈ میں گیا تو دیکھا کہ وہ لڑکا بالکل پر سکون سویا ہوا تھا۔ اس نے غور کیا تو شیڈ بالکل صاف ستھرا تھا۔ وہ گھر میں واپس چلا گیا۔ اندر جا کر انگیٹھی کے پاس دیکھا تو بہت سی لکڑیاں بالکل صاف ستھری اور برابر کاٹ کر ترتیب سے رکھی ہوئی تھیں۔ اس نے جا کر فریج کھولا تو دودھ کی دونوں بالٹیاں آج کے تازہ دودھ سے بھری ہوئی تھیں۔ وہ نکل کر گھوڑوں کے

اصطبل چیک کرنے گیا تو بالکل صاف ستھرے تھے۔ اس نے دیکھا کہ مرغیوں کے انڈے ٹوکری میں نکالے ہوئے پڑے تھے۔ وہ پھر ایک بار گیا اور اس بار اس نے رشک سے نئے لڑکے کو دیکھا اور وہ سمجھ گیا کہ یہ لڑکا اتنا پر سکون ہو کر کیوں سوتا ہے۔ وہ لڑکا ابھی بھی خراٹیں لے رہا تھا۔ کسان کو اب سمجھ آیا تھا کہ اس کی بات کا کیا مطلب تھا۔ وہ شیڈ کا دروازہ اڑا کر نکلا تو طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی تھی اور دور کچھ درخت بھی ٹوٹے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ طوفان بہت شدید تھا، وہ جلدی سے اپنے گھر کے اندر بھاگ گیا۔

حاصل سبق یہ ہے کہ جو انسان اپنی سکت کے مطابق پوری محنت کرتا ہے، کسی رشتے میں چیٹنگ نہیں کرتا، ہر کام کو اپنی طاقت کے مطابق سچائی اور نیک نیتی سے کرتا ہے وہ اس بات کی فکر نہیں کرتا کہ باقی کیا سوچیں گے یا میرے کاموں سے مجھے کیا انعام ملے گا۔ وہ ایسے کرتا ہے کیونکہ یہ اس کا کام ہے۔ طوفان سے وہ

گھبراتے ہیں جنہوں نے اس سے نمٹنے کی تیاری نہ کر رکھی ہو۔ وہ کسان بہت خوش تھا کہ اس نے اتنا اچھا لڑکا کام پہ رکھا ہے۔اگر تم اپنے کسی رشتے میں دھوکہ دہی سے کام نہیں لیتے اور کسی کام میں کام چوری نہیں کرتے تو تمہارے منہ سے نکلا ہر لفظ صرف سچا ہو سکتا ہے اور باقی تم سے پیار کریں یا نہیں، تمہاری ہر جپھی اور بوسہ سچا ہو گا۔ تمہارا دل ایک بھرا ہوا پیالہ ہو گا اور تم کبھی یہ نہیں سوچو کہ کہ اگر ایسا ہوتا تو کیا ہوتا یا یہ ہو جائے تو کتنا اچھا ہو۔ حالات سےبے نیاز ہو جاؤگے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort