یا اللہ خیر! کورونا وائرس سے بھی خطرناک بیماری پاکستان میں داخل، اب تک کتنے مریض سامنے آچکے ہیں؟ پاکستانی خوف میں مبتلا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا تو کچھ بھی نہیں، کورونا وائرس سے بھی خطرناک بیماری پاکستان میں داخل، کئی بچے اس بیماری کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نائنٹی ٹو نیوز کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس سے بھی خطرناک اور خوفناک بیماری پاکستان میں داخل ہوگئی ہے، اس

خوفناک بیماری کا نام کاواساکی ہے، اس بیماری نے بڑی تعداد میں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بیماری پانچ سال سے 19 سال کے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ” پوسٹ کووڈ ڈیزیز “ہے، جو بچے کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، اس کے بعد یہ بیماری حملہ آور ہوتی ہے، اسکی ابتدائی علامات میں سے جسم پر ریش ہونا، آنکھوں میں سرخی ظاہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہی گلینڈز پھول جاتے ہیں۔ کاوا ساکی وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض ڈاکٹر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا بچے کی زبان موٹی ہوجاتی ہے، یہ بہت ہی کم پایا جانے والا وائرس ہے لیکن دس دنوں کے اندر اسکے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں، یہ عموماً کم بچوں میں پایا جاتا ہے، اس وائرس سے بچوں کی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہارون حامد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وائرس کے کیسز بہت کم ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچے گھروں میں محصور رہے، لیکن اس کے باوجود چلڈرن اور میو اسپتال میں مذکورہ وائرس کے متاثرہ بچے داخل ہیں۔ ہارون حامد کے مطابق کورونا میں مبتلا ہو کر ٹھیک ہونے والے بچوں کو یہ بیماری لازمی ہوتی ہے،بعض بچوں میں کورونا کی علامات سامنے آجاتی ہیں لیکن بعض بچوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں وہ لاعلم رہتے ہیں تو یہ کورونا کاواساکی وائرس میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort