برطانیہ جانے والے خواہشمند افراد ہوجائیں تیار

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ جانے والے خواہشمند افراد ہوجائیں تیار، برطانوی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔ برطانوی حکومت نے پاکستان میں ویزا اور امیگریشن سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ 27 جولائی سے ویزا درخواست سینٹر میں دوبارہ سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ ’ویزا یا امیگریشن حاصل کرنے کے خواہش مند افراد آن لائن درخواستیں بھی جمع کراسکتے ہیں‘۔ برطانوی حکام نے واضح کیا کہ ویزا سینٹر کو کورونا حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا، صارفین سے گزارش ہے کہ وہ بھی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ درخواست گزار جنہیں انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی وہ دوبارہ سے آن لائن درخواست دے کر اپائٹمنٹ کی تاریخ حاصل کریں اور جن کی درخواست مکمل ہوگئی تھیں وہ ویزا سینٹر تشریف لے جائیں۔ ویزا سینٹر جانے والے کا درجہ حرارت اگر 38 ڈگری سے کم ہوگا یا اُسے کورونا کی علامات نہیں ہوں گی تو اُسے جانے کی اجازت دی جائے گی، علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد اور بچوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔ سینٹر جانے والے افرادکو ماسک کا استعمال، سماجی دوری کا لازمی خیال رکھنا ہوگا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر برطانوی حکومت نے مارچ میں دنیا بھر میں موجود اپنے تمام ویزا اپیلیکیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ جن درخواست گزاروں کو انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی انہیں بھی تاحکم ثانی سینٹر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ دوبارہ آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے ویزا درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے اس میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی اور خواہش مند افراد 27 جولائی بروز پیر سے درخواستیں جمع کراسکتے اور انٹرویو کے لیے تشریف لاسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.

izmir escort
php shell
sakarya escort adapazarı escort beylikdüzü escort esenyurt escort istanbul escort beylikdüzü escort istanbul escort avcılar escort beylikdüzü escort şişli escort
istanbul escort bayan bilgileri istanbul escort ilanlari istanbul escort profilleri hakkinda istanbul escort sitesi istanbul escort numaralari istanbul escort fotograflari istanbul escort bayanlarin iletisim numaralari istanbul escort aramalari yapilan site istanbul escort istanbul escort